چوہدری عامر ندیم طفیل کو سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کا صدر منتخب کر لیا گیا

گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کی سپریم کونسل کا اجلاس قائمقام صدر چوہدری وسیم افضل جوڑا ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری علی ابرار جوڑا کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا ، جس میں اراکین سپریم کونسل نے بھرپور شرکت کی ، تلاوت و نعت کے بعد سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے بانی چوہدری محمد طفیل مرحوم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اور چوہدری محمد طفیل مرحوم کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ چوہدری محمد طفیل اور ان کے بھائی چوہدری محمد اعجاز مرحوم کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلے میں سٹیزن فرنٹ کا ایک وفد جلد ڈی پی او گجرات راجہ بشارت سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا ، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چوہدری محمد طفیل مرحوم کی وفات کے بعد اب سٹیزن فرنٹ کا ہر رکن چوہدری محمد طفیل کی طرح جوش و جذبے کے ساتھ کام کر کے تنظیم کو مذید مضبوط بنائے گا ، چوہدری محمد طفیل مرحوم کی وفات کے بعد ان کی خدمات کے صلہ میں ان کے صاحبزادے ممبر سپریم کونسل چوہدری عامر ندیم طفیل کو متفقہ طور پر سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

جس پر نو منتخب صدر چوہدری عامر ندیم طفیل نے تمام اراکین سپریم کونسل کا شکریہ ادا کیا اور اس امر کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ تمام سینئر عہدیداروں واراکین سپریم کونسل کے ساتھ ملکر تنظیم کی بہتری کیلئے کام کرئوں گا اور والد محترم کے مشن کو جاری رکھوں گا ، اجلاس سے چوہدری نجیب اشرف چیمہ ، راجہ محمد اعجاز ، سید صفدر حسین شاہ ، محمد یاسین ناصر ، شیخ عرفان پرویز ، خاور بشیر بٹ ، محمد اشرف منہاس ، افتخار بھٹہ ، محمد مجید بھٹی ، چوہدری علی ابرار جوڑا ، عدنان افتخار ، محمد یعقوب سیٹھی ، مرزا اکبر بیگ برلاس ، گلنواز مرزا ، چوہدری اورنگزیب ، نصر اللہ بھٹی ، قاری محسن رضا قادری ، چوہدری وقاص عالم ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری اور عامر چوہدری نے بھی خطاب کیا ، آخر میں تمام اراکین سپریم کونسل نے نو منتخب صدر چوہدری عامر ندیم طفیل کو مبارک باد دی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ، میزبان اجلاس چوہدری علی ابرار جوڑا جنرل سیکرٹری سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات نے تمام احباب کا اجلاس میں شرکت کرنے پر خیر مقدم کیا بعد ازاں تمام احباب کو عشائیہ بھی دیا۔