پیپلز پارٹی کی رہنماء فوزیہ وہاب کی حالت بدستور تشویشناک

Fouzia Wahab

Fouzia Wahab

پاکستان : (جیو ڈیسک) پیپلزپارٹی کی رہنماء فوزیہ وہاب کی طبیعت میں بارہ گھنٹے کے دوران کچھ بہتری آئی ہے۔ بیریسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق ان کی والدہ کی حالت اب بھی خطرے میں ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنماء فوزیہ وہاب کو طبیعت بگڑنے پر نجی ہسپتال داخل کرایا گیا۔ جہاں آپریشن کے بعد فوزیہ وہاب کی حالت تشویش ناک ہو گئی۔ تو انہیں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کیمشورے پر فوزیہ وہاب کو وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی کے مطابق ایک ماہ قبل فوزیہ وہاب نے ان سے طبیعت کی خرابی کا ذکر کیا تھا مگر انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ اتنی شدید علیل ہو سکتی ہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنماء سینیٹر بابر غوری کے مطابق دو روز پہلے فوزیہ وہاب کے پتے کا آپریشن ہوا جو کامیاب نہ ہو سکا۔ صدر آصف علی زرداری، اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے فوزیہ وہاب کے صاحبزادے بیرسٹر مرتضیٰ کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعلی سندھ، پیپلز پارٹی ، ایم کیوایم کے رہمناء اور دیگر اہم سیاسی شخصیات نے نجی اسپتال میں فوزیہ وہاب کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کیلیے دعا کی۔