پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

PPP Meeting

PPP Meeting

کراچی (جیوڈیسک) صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا ، اجلاس میں طاہر القادری کے 14 جنوری کے لانگ مارچ پر غور ہو گا۔

ایوان صدر بلاول ہاس کراچی میں طلب کئے گئے اجلاس میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی شرکت کریں گے۔ پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات سمیت مختلف امور زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈاکٹر طاہر القادری کے 14 جنوری کے لانگ مارچ اور اتحادی جماعتوں سے بھی بات چیت کی جائے گی۔