پیپلز پارٹی کے اچھے برے وقت کے ساتھی ہیں۔ بابر غوری

babar ghuri

babar ghuri

متحدہ قومی مومنٹ کے رکن اسمبلی اور وفاقی وزیر بابرغوری نے کہا ہے کہ ہم پیپلز پارٹی کے اہم اتحادی اور اچھے برے وقت کے ساتھی ہیں ۔ اسلام اباد میں ذرائع سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیربابر غوری کا کہنا تھا ایم کیو ایم نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے خدشات کا اظہارکیا ہے اوریہ صاف ہونا چاہیے کہ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کے ساتھ ہے کہ نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب صدرکے لئے نازیبا الفاظ استعمال کئے گئے تو ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیتے ہوئے کراچی میں ریلی نکال دی لیکن پیپلز پارٹی کیا اقدامات کررہی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم کے وزراپرجب الزامات لگائے جائیں گے تو ساتھ کیسے چلا جا سکتا ہے۔ بابرغوری نے کہاکہ رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہیاورصدرسے امید ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے تمام خدشات دورکریں گے۔