سپریم کورٹ کے چار نئے ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ کے چار نئے تعینات ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہوئی جس میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے نئے تعینات ہونے والے ججز جسٹس اعجاز افضل ،جسٹس اعجاز احمد چوہدری ، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اطہر سعید سے حلف لیا۔
تقریب میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان اٹارنی جنرل اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عدالت عظمی میں نئے ججز کی آمد کے بعد ججز کی تعداد 17ہو گئی ہے۔