پیپلز پارٹی کے پنجاب اسملی سے تین ارکان مستعفیٰ

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور(جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسملی سے تین ارکان مستعفی ہوگئے ہیں اور اپنے استعفی اسمبلی سیکٹریٹ میں جمع کروا دئیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خانیوال سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے تین ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دئیے ہیں۔مستعفیٰ ہونیوالوں میں رانا بابر،نشاط ڈاھا اورسید جمیل شاہ شامل ہیں۔نشاط ڈھا پی پی 214 سے ،رانا بابر پی پی 217 سے جبکہ سید جمیل شاہ پی پی 218 سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق تینوں ارکان نے قیادت سے اختلافات کے باعث استعفیٰ دئیے ہیں جبکہ وزیر قانون پنجاب نے دعوی کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ق کے 20 سے زائد ارکان ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کے خواہاں ہیں۔