کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 8 افراد قتل

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے، ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار ایک گھر میں دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ کراچی کے علاقے آئی سی آئی پل کے قریب فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مقتولین کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔ کراچی کے علاقے کورنگی چکرا گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص مارا گیا۔

مومن آباد میں بھائی نے چھریوں کا وار کر کے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔ بنارس پل کے قریب شہری کی فائرنگ سے ڈاکو جاں بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق مرنے والے کے پاس سے ایک پستول اورچارموبائل فون بھی ملے ہیں۔

چاکیواڑہ میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ مرنے والے کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ڈیفنس فیز سکس میں مقامی بلڈر کے گھر موٹرسائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، تاہم بم پھٹ نہ سکا۔