پیک خشک دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ

dry milk

dry milk

پاکستان : (جیو ڈیسک) بجٹ میں رعایتوں کے باوجود ایک برانڈڈ کمپنی کی جانب سے پیک خشک دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد خشک دودھ کی فی کلو قیمت چھ سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی ریٹیلرز گروسرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک برانڈڈ کمپنی نے فی کلو پیک خشک دودھ کی قیمت میں تیس روپے کا من مانا اضافہ کردیا ہے۔ اسی طرح چار سو گرام والا خشک دودھ کا پیک بیس روپے مہنگا کیاگیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق مزکورہ برانڈڈ کمپنی چونکہ مارکیٹ لیڈر ہے اس لئے اس بات کا قوی امکان ہے کہ آئندہ دنوں میں پیک خشک دودھ بنانے والی دیگر کمپیناں بھی قیمتوں میں اضافہ کریں گی۔

کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان نے بجٹ میں دی گئی رعایتوں کے باوجود خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافے کو عوام کے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے حکومت سے نوٹس لینیکا مطالبہ کیا ہے۔