پی آئی سی کیس: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی قانونی حیثیت نہیں

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ نے جعلی ادویات از خود نوٹس کیس کی سماعت بارہ مارچ تک ملتوی کر دی۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، انہوں نے مریضوں کی مدد کرنے والوں کو بھی کام کرنے سے روک دیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پی آئی سی از خود نوٹس کیس کی سماعت میں عدالت نے وفاقی سیکرٹری کابینہ، صحت اور چاروں صوبائی سیکرٹریز صحت کو طلب کرلیا۔ عدالت نے افروز فارما کے مالک اور پاکستان فارماسوٹیکل ایسوسی ایشن کے صدر کو بھی طلب کرلیا۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، انہوں نے خود تو ہڑتال کی مگر جو مریضوں کی مدد کرنا چاہتے تھے انہیں بھی کام کرنے سے روک دیا۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ عدالتوں کی معاونت سے صحت کے مسائل حل ہوسکتے ہیں تو مدد کے لئے تیار ہیں۔