فیصل آباد: پی ایم سی کے طلباء کی دوسرے روز ہڑتال

faisalabad

faisalabad

فیصل آباد میں پنجاب میڈیکل کالج کے سیکنڈ پروفیشنل کے طلبا نے گریس مارکس نہ ملنے کے خلاف دوسرے روز بھی کلاسز کا بائیکاٹ کیا۔ پی ایم سی کے طلبا نے کالج کے باہر چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرکے سرگودھا روڈ اور جیل روڈ پر ٹریفک بلاک کر دی۔

مظاہرین نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر کی برطرفی اور پرچوں کی ری چیکنگ کا مطالبہ کیا۔ کالج انتظامیہ نے طلبا سے مذاکرات کے بعد کل پرنسپل سے طلبہ کی وفدکی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے جس میں گریس مارکس اور ری چیکنگ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ طلبا و طالبات کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پیپرز آوٹ آف سلیبس ہونے پر گریس مارکس دینے کاوعدہ کیا تھا۔