پی ایس او کی تیل کی ادائیگی نہ کرنے پر بجلی کا بحران سنگین ہو گیا

Pakistan

Pakistan

پاکستان (جیوڈیسک) پی ایس او کو تیل کی رقوم ادا نہ ہونے پر بجلی کا بحران سنگین ہو گیا۔بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار تین سو میگاواٹ تک پہنچ گیا۔این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق بجلی کی طلب 17 ہزار400 میگاواٹ تک ہے جبکہ پیداوار12ہزار ایک سو میگاواٹ تک ہے ذرایع کے مطابق بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ پاور ہاسز کو تیل کی مطلوبہ مقدار میں فراہمی نہ ہونے سے ہے اور 39 ہزار ٹن کی بجائے 16ہزار ٹن تیل پاور ہاسز کو فراہم کیا جا رہا ہے۔

بجلی کی قلت بڑھنے سے شہری علاقوں میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لو ڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں سولہ گھنٹے تک بجلی کی بندش کی جا رہی ہے ذرایع کے مطابق پی ایس او کو رقوم کی ادائگی نہ ہو سکی تو بجلی کا بحران مزید سنگین ہو جائے گا۔