سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت 59 ہزار 500 ہو گئی

Gold price

Gold price

سندھ(جیوڈیسک)سونا دوبارہ مہنگا ہو گیا۔ دس گرام سونے کی قیمت اکاون ہزار روپے ہو گئی۔ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت آٹھ سو پچاس روپے کے اضافے سے انسٹھ ہزار پانچ سو روپے ہو گئی۔ دس گرام سونے کی قیمت میں سات سو انتیس روپے کا اضافہ ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں تینتیس ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چاندی کی قیمت بیس روپے کے اضافے سے ایک ہزار پچاس روپے فی تولہ ہو گئی۔