پی ایس او کی پی آئی اے کو فیول فراہمی منقطع کی تردید

PSO

PSO

پاکستان اسٹیٹ آئل نے پی آئی اے کی جانب سے جیٹ فیول کی فراہمی منقطع کرنے کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کو جیٹ فیول بلا تعطل فراہم کیا جا رہا ہے۔
ترجمان پی ایس او کے مطابق پی آئی اے کو روزانہ اسی ہزار لیٹر جیٹ فیول فراہم کیا جاتا ہے ۔اور اسلام آباد میں پی ایس ا و قومی ائیرلائن کو فیول فراہم نہیں کرتا ہے اسلام آباد مین نجی پیٹرولیم کمپنی پی آئی اے کو فیول فراہم کر تی ہے۔
ترجمان پی ایس او کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پر پی ایس او کے ایک ارب اکیانوئے کروڑ ا سی لاکھ کے واجبات ہیں۔واضح رہے پی ایس او کے مختلف اداروں پر واجبات ایک کھرب اکتالیس ارب سات کروڑ اسی لاکھ تک پہنچ گے۔پی ایس او نے مختلف اداروں کے ایک کھرب باون ارب انتالیس کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا80 فیصد پاکستان اسٹیٹ آئل پورا کرتا ہے۔اور پی ایس او ہر ماہ 3لاکھوں ٹن پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرتا ہے۔ بڑی مقدار میں تیل کی خریداری کے لئے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنے واجبات کی بروقت ادائیگی کر ئیں ۔پی آئی اے سمیت مختلف اداروں کی عدم ادائیگیو ں کی وجہ سے پی ایس او مالی بحران کا شکار ہے۔