نیویارک اسٹاک ایکسچینج پر ہیکرز کا حملہ

newyork stock

newyork stock

امریکا میں سماجی نا انصافی اور مالی نا ہمواری کی خلاف احتجاج کرنے والوں کی حمایت، کمپیوٹر ہیکرز نے نیویارک اسٹاک چینج کی ویب سائٹ ہیک کرکے ایک منٹ تک بند رکھا۔ جبکہ امیزون اور دیگر سائٹس کو سست کردیا۔
امریکی جریدے کے مطابق ہیکرز کے حملے کے بعد نیویارک اسٹاک ایکسچنیج کی طرف جانے والا کمپیوٹر ٹریفک ایک منٹ تک بند رہا۔ خدشہ ہے کہ حملے کے بعد اسٹاک ایکسچینج کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوسکتاہے۔ نامعلوم گروپ اس کے علاوہ امیزان اور دیگر سائٹوں پر حملے کئے جس کے باعث سائٹس تک پہنچنے میں یوزر کو دشواری کا سامنا ہوا۔ اور سائٹس پر کچھ وقت کیلئے کام بہت سست رہا۔
امریکا میں سماجی نا انصافی اور مالی ناہمواری کے خلاف احتجاج کرنے وال اسٹریٹ کا گھیرا کرنے کے علاوہ کمپیوٹرز کے ذریعے ویب سائٹس پر حملے شروع کردئیے ہیں۔