پی ایف ایف کا فٹبال کے فروغ کیلئے لاہور میں سیمینار کا انعقاد

PFF

PFF

لاہور : (جیو ڈیسک) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام پنجاب کے ڈسٹرکٹس میں فٹبال ایونٹس کے انعقاد اور کھیل کے فروغ کے لئے لاہور میں سیمینار منعقد ہوا۔ فٹبال ہاؤس لاہور میں منعقد ہونے والے سیمینار میں پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے تمام ڈسٹرکٹس کے صدور اور سیکرٹریز نے شرکت کی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل(ر) احمد یار لودھی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ فٹبال کے فروغ کے لئے تمام ڈسٹرکسٹس اپنی اپنی سطح پر فٹبال لیگز، ویمنز ایونٹ کے انعقاد اور یوتھ فٹبال ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کریں۔ سیمینار صوبہ پنجاب کے بعد باقی تین صوبوں میں بھی منعقد کرائے جائیں گے۔