پی ایم اے کاکول پر حملے میں ملوث دو دہشت گرد گرفتار

islamabad

islamabad

حساس اداروں نے پی ایم اے کاکول اکیڈمی پر راکٹ حملہ کرنے کے کیس میں ملوث دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے پی ایم اے کاکول پر راکٹ حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں دہشت گردوں انکشاف کیا ہے کہ کچھ مزید دہشت گرد اسلام آباد کی اہم عمارتوں کو دہشت گردی کانشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مارگلہ کی پہاڑیوں سے بلیو ایریا اور ریڈ زون میں شامل اہم عمارتوں پر راکٹ حملہ کر سکتے ہیں۔