اندرون سندھ ریلوے ٹریک پر متعدد دھماکے، ٹرین سروس معطل

railway track

railway track

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ریلوے ٹریک پر دھماکوں سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ اپ اینڈ ڈاون ٹریک متاثر ہونے سے ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہو گئی۔ صبح سویرے کراچی، نوابشاہ، حیدر آباد، پڈ عیدن، میرپورماتھیلو اور گھوٹکی میں ریلوے ٹریکس پر دھماکے ہوئے۔ ریلوے حکام نے دھماکوں کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی۔

ڈی ایس ریلوے کے مطابق کراچی ڈویژن کے چار مقامات پر دھماکے ہوئے جس کے بعد پشاور جانے والی عوام ایکسپریس اور ہزارہ ایکسپریس کینٹ اسٹیشن پر روک لی گئی۔ ریلوے ٹریک کی مرمت جاری ہے۔

نوابشاہ میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے پٹری کے دو دو فٹ حصے کو نقصان پہنچا۔ دو دھماکے پڈ عیدن اور ایک خیرپور میں سیٹھارجا کے قریب کئے گئے۔ حیدرآباد میں حسین آباد کے قریب دو دھماکوں میں ایک شخص زخمی ہوا۔ دھماکے سے ٹریک کو نقصان پہنچا۔ ریلوے حکام نے خیبر میل کو بھریاروڈ اور بزنس ٹرین کو سرہاری ریلوے اسٹیشن پرروک دیا ہے۔