پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر پروفیسر ڈاکٹر ملک نثار احمد کے اعزاز میں ظہرانہ

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر پروفیسر ڈاکٹر ملک نثار احمد کے اعزاز میں ظہرانہ صدر شعبہ تاریخ گورنمنٹ کالج خیرووال ضلع بھمبر ،پروفیسر ڈاکٹر ملک نثاراحمد آف موئیل کے اعزاز میں گزشتہ روز پرنسپل اور سٹاف کیطرف سے پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں خطاب کرتے ہوئے پرنسپل محمد رفیق خاک ،پروفیسر حمیدصدر لوکل ایکٹا ،محمد لطیف کھوکھر سینئر ٹیچر نے موصوف کو مبارکباد پیش کی اور انکی کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور انہیں آنے والی نسلوں کیلئے ایک مستقل سرمایہ قرار دیا تقریب میں پروفیسر محمد علی اقتدار ،پروفیسر ظہیر احمد یاسر،پروفیسر محمد اظہر،پروفیسر محمد ابراہیم ،محمد سلیم لائبریرین ،محمد نعیم ،سلیم کمپیوٹر انسٹرکٹر ،منیر حسین سینئر ٹیچر،خادم حسین سینئر ٹیچر،کرامت حسین سینئر ٹیچر،خورشید احمد جونیئر ٹیچر،قاری نور حسین ،قاری غلام مصطفی،بابو رشید ہیڈ کلرک ،باؤ اشرف جونیئر کلرک اور دیگر نے شرکت کی ۔