پی سی بی نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کی تیاریاں شروع کردیں

Pak Bangladesh Series

Pak Bangladesh Series

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پاکستان کرکٹ بوررڈ نے بنگلادیش کے خلاف سیریز کی تیاریاں شروع کردیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے اسپانسر شپ کیلئے اشہار دے دیا ہے۔

پاکستان بنگلادیش کے خلاف 2 میچز کی میزبانی کرے گا دونوں میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، حتمی شیڈول کا اعلان تاحال نہیں ہوا۔ پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم میں جنوری میں ہونے والے ڈومیسٹک میچز بھی ملتوی کردیئے ہیں۔