انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹونی گریگ کا انتقال

Tony Greig

Tony Greig

انگلینڈ (جیوڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹرٹونی گریگ انتقال کرگئے۔ چھیاسٹھ سالہ ٹونی گریگ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔ ٹونی گریگ کا انتقال سڈنی میں اپنے گھر میں ہارٹ اٹیک سے ہوا۔

اس سال مئی میں تشخیص کے مطابق ٹونی گریگ برونکائٹس اور پھر کینسر میں مبتلاتھے جس کے بعد وہ صحتیاب نہ ہوسکے۔

ٹونی گریگ نے انگلینڈ کی جانب سے اٹھاون ٹیسٹ میچز تین ہزارپانچ سوننانوے رنز آٹھ سنچریز کی مدد سے بنائے اور ایک سو اکتالیس کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔انہوں نے بائیس ون ڈے میچز بھی کھیلے۔ٹونی گریگ کی قیادت میں انگلینڈ نے چودہ ٹیسٹ میں تین فتوحات اور پانچ ناکامیوں کا سامنا کیا۔