پی سی بی کے سابق چیئر مین اعجاز بٹ کی الوادعی تقریب

ijaz butt

ijaz butt

پی سی بی کے سابق چیئر مین اعجاز بٹ کی الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ذکا  اشرف نے ان کی خدمات کو سراہا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی سی پی کے نئے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ اعجاز بٹ کی تین سال کی خدمات قابل تعریف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت سے چیئر مین آتے جاتے رہتے ہیں مگر پی سی بی کے ملازمین اعجاز بٹ کے دوست ہے۔انہوں نے سپاٹ فکسنگ کیس میں اعجاز بٹ کی اصلاحات کو سراہا۔ ذکا اشرف نے کہا کہ اعجاز بٹ کی قابلیت پر پورا یقین ہے۔اور سری لنکا اور سپر سکس میں کامیابی پر مبارک باد بھی پیش کی۔ اور پھر اعجاز بٹ نے ذکا اشرف کو چیئر مین پی سی بی کا چارج دے دیا اختتامیہ تقریب میں ذکا اشرف نے اعجاز بٹ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا