ٹینس: پیٹراکویتا نے ٹائٹل جیت کردوسری پوزیشن حاصل کرلی

Petra Kvitova

Petra Kvitova

جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویتا نے ترکی میں ڈبلیو ٹی اے چیمپئن شپ جیت کر عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ استنبول میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں پیٹرا کویتا نے بیلاروس کی وکٹوریہ آزرنکا کو تین سیٹ کے مقابلے میں ہرایا۔کویتا نے سات پانچ، تین چھ اور چھ چار سے آزرنکا کومات دی اور ٹائٹل کے ساتھ سترہ لاکھ ڈالر انعامی رقم کی بھی حقدار بن گئیں۔
اس فتح نے پیٹراکویتا کو عالمی رینکنگ میں کیرولین وزنیکی کے بعد نمبر دو بنادیا۔ ڈبلز ٹائٹل امریکا کی لیزل ہوبراور لیزاریمنڈ نے جیت لیا۔امریکی جوڑی نے کویتا پوشکے اورکیٹرینا سری بوٹنک کو چھ چار اور چھ چار سے شکست دی