چارمیچ ، چار ایوارڈ ، شین واٹسن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ڈینجر مین

Shane Watson

Shane Watson

ورلڈ ٹی 20 (جیوڈیسک) چارمیچ ، چار مین آف میچ،سب سے زیادہ دوسوچونتیس رنز اورسب سے زیادہ دس وکٹیں،سری لنکا میں جاری ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی شین واٹسن شو بن گیاہے۔آل رانڈر شین واٹسن میگاایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آسٹریلیاکوپہلی بار ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنانا چاہتے ہیں۔آسٹریلیاکے شین واٹسن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبرایک آل رانڈر ہیں۔ ورلڈٹی ٹوئنٹی میں وہ دوسوچونتیس رنز اسکورکرنے کیساتھ دس وکٹیں بھی لے چکے ہیں اور مسلسل چار مین آف میچ ایوارڈ لیکر ایک منفرد ریکارڈ بھی قائم کیاہے۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آٹھ بار بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لیکر شاہدآفریدی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

واٹسن نے آئرلینڈکیخلاف تین وکٹیں لیں ،اکیاون رنزبنائے۔ویسٹ انڈیز کے مقابل اکتالیس رنز بنانے کے بعددو وکٹ لئے۔بھارت سے میچ میں باہتررنز بنائے اورتین کھلاڑیوں کو آٹ کیااور جنوبی افریقہ کے تین کھلاڑیوں کوآٹ کرنے کیساتھ ستر رنز بنائے۔شین واٹسن کا کہنا ہے ورلڈٹوئنٹی ٹوئنٹی میں ہرمیچ اہم ہوتاہے وہ اپنی بہترین کارکردگی اگلے میچوں میں بھی جاری رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔پاکستان منگل کو سپر ایٹ میں اپنا آخری میچ آسٹریلیاسے کھیلے گا اور سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے پاکستان کو لازمی فتح درکار ہے۔قومی ٹیم کو ڈینجر مین شین واٹسن سے نمٹنے کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔