آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Pak Vs Australia

Pak Vs Australia

ورلڈ ٹی 20 (جیوڈیسک)سری لنکا کے پریما داسا اسٹیڈیم میں جاری ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت لیا ہے۔ ساتھ ہی آسٹریلیا نے اپنے لئے پہلے فیلڈنگ اور پاکستان کے لئے بیٹنگ کا انتخاب کیا ہے۔ پاکستان نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ یاسر عرفات کی جگہ عبدالزراق کو لیا گیا ہے۔ ادھر پاکستانی کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف 150رنز کا ٹارگٹ اچھا ہوگا۔ حفیظ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ان کی ٹیم ٹاس جیتی تو ہم بھی پہلے فیلڈنگ کرتے۔

آسٹریلیا کی ٹیم میں شین واٹسن، ڈیوڈ وارنر، مائیک ہسی، جارج بیلے، کیمرون وائٹ، گلین میکس ویل، میتھیو واڈے، بریڈ ہاگ، پیٹ کامنس، مچل اسٹارک اور زیورئر ڈوہٹری شامل ہیں ۔ اس کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں : محمد حفیظ، عمران نذیر، ناصر جمشید، کامران اکمل، شعیب ملک، عمر اکمل، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، عمر گل، سعید اجمل اور رضا حسن ۔