چار ماہ کے دوران خشک میوہ جات کی درآمدات میں اضافہ

Dry Fruit

Dry Fruit

کراچی (جیوڈیسک)پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں اڑھائی ارب روپے سے زائد مالیت کے خشک میوہ جات درآمد کیے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک انتالیس ہزار میٹرک ٹن سے زائد مالیت کے ڈرائی فروٹ امپورٹ کئے گئے جو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے سے پچیس فیصد زائد ہے۔ پچھلے مالی سال اسی عرصے میں دو ارب اکیس کروڑ روپے مالیت کی اکتیس ہزار میٹرک ٹن خشک میوہ جات درآمد کئے گئے ۔