چاند نظر آگیا، عید الاضحی 27 اکتوبر کو ہوگی

Eid Moon

Eid Moon

ذی الحج کاچاند نظر آگیا،پورے پاکستان میں عید الاضحی ایک ہی دن ستائیس اکتوبر کو ہوگی۔
ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس ہوئے۔ شام ہوتے ہی لاہور میں آسمان پر چاند واضح طور پر نمودار ہوا جسے عام آنکھ سے بھی دیکھا جا سکتا تھا، خیبر پختونخوا میں بھی بدھ کو ہی چاند نظر آنے کی شہادتیں آئیں۔ اس طرح پورے ملک میں عید الاضحی ستائیس اکتوبر ہفتے کے روز ہوگی۔ دوسری جانب عازمین پچیس اکتوبر کو مناسک حج ادا کرینگے اور سعود ی عرب میں عید چھبیس اکتوبر بروز جمعہ کو ہوگی۔