بیکری ملازم تشدد کیس: شہباز شریف کے داماد علی عمران گرفتار

Bakery Assault

Bakery Assault

– لاہور بیکری ملازم پر تشدد کیس میں شہباز شریف کے داماد علی عمران کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ان سے عام ملزمان کی طرح تفتیش کی جائے گی۔ پولیس ترجمان کے مطابق بیکری ملازم تشدد کیس میں شہباز شریف کے داماد علی عمران کو دفعہ 109 کے تحت گرفتا رکرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علی عمران سے عام ملزمان کی طرح تفتیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق علی عمران کیس سے متعلق اپنا بیان دینے پولیس اسٹیشن گئے تھے۔