چترال : جیپ کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

Chitral Collapse

Chitral Collapse

چترال (جیوڈیسک) چترال میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔یرخون سے چترال آنے والی مسافر جیپ میرو کے مقام میں بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔

جیپ میں تیرہ مسافر سوار تھے جن مین سے آٹھ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہیڈ کواٹر اسپتال چترال پہنچا دیا گیا جہاں تین کی حالت تشویشناک ہے۔