کراچی ، چمڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا نقصان

Karachi Factory Fire

Karachi Factory Fire

کراچی (جیوڈیسک) کورنگی انڈسٹریل ایریا سیکٹر سیون اے میں لیدر فیکٹری کی پہلی منزل پر رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں اور ایک بازرنے ایک گھنٹے بعد آگ پرقابو پالیا۔ کولنگ کے دوران آگ دوبارہ بھڑک اٹھی، جس پر مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں ۔ ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔