چترال میں چیک پوسٹوں پر حملے، پاکستان کا احتجاج

foreign office

foreign office

اسلام آباد : پاکستان نے چترال میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر دہشت گرد حملوں پر افغان حکومت سے احتجاج کیا ہے۔ وزات خارجہ کی ترجمان کے دفتر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ اس سلسلے میں افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے واقعہ پر احتجاج کیا گیا ہے۔
افغان ناظم الامور کو دہشت گردوں سے موثر طریقے سے نمٹنے اور سرحدی علاقوں میں قیام امن کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان ناظم الامور کو بتایا گیا کہ دہشت گردوں کی کارروائیاں پاکستان اور افغانستان کی عوام اور حکومتوں کے لیے نہایت تشویش کا باعث ہے۔ ان عناصر کو سرحد بار اس نوعیت کے بلاروک ٹوک حملوں کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔