چلی : سیکڑوں افراد کا غزہ میں اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہرہ

Chile Protest

Chile Protest

چلی(جیوڈیسک)چلی میں سیکڑوں افراد نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔پولیس نے چارمظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

چلی کے شہر سانتیا گو میں تقریباتین سو افراد نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملو ں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ان حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت سیکڑوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔مظاہرین نے اسر ائیلی جارحیت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔پولیس نے چارافرادکو گرفتارکر لیااورپانی پھینک کر مظا ہرین کو منتشر کر دیا۔