چنائی : پہلا ون ڈے ، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Pakistan Vs India

Pakistan Vs India

چنائی (جیوڈیسک) چنائی بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد عرفان اور شعیب ملک ٹیم میں شامل ہیں ۔ عمر اکمل ٹیم کا حصہ نہیں، یونس خان اور اظہر علی کی واپسی ہوئی ہے۔

بھارتی کپتان مہندارسنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں فیلڈنگ اہم کردار ادا کرے گی۔ پاک بھارت ٹاکرے کا دوسرا راونڈ ابھی شروع ہونے والا ہے، لیکن چھکوں کی برسات سے پہلے بارش کام دکھاچکی ہے، شائقین کو ڈر ہے کہیں بارش مزہ کرکرہ نہ کردے۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ دلیری سے بیٹنگ کر رہے ہیں جو خوش آئندہ ہے۔ بھارت کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے تو پاکستان کا بولنگ اٹیک کسی سے کم نہیں۔