چنار فری ڈائیلاسز بھمبر انسانی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے نیکی کے اس کام میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لینا چاہیے، راہنما چوہدری عرفان الحسن

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) چنار فری ڈائیلاسز بھمبر انسانی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے مخیر حضرات کو نیکی کے اس کام میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لینا چاہیے ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن امریکہ کے راہنما چوہدری عرفان الحسن آف جبی نے کیا انہوں نے کہاکہ موجودہ نفسا نفسی کے دور میں جہاں انسان اپنی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہے۔

ایسے حالات میں دوسروں کی مدد کرنا بہت بڑا جہاد ہے چناری فری ڈائیلاسز بھمبر بھی دکھی انسانیت کی خدمت کاکام سرانجام دیکر بڑا کارنامہ سر انجام دے رہا ہے انہوں نے کہاکہ نیکی اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے مخیر حضرات بڑھ چڑ ھ کر حصہ لینا چاہیے انہوں نے چنار فری ڈائیلاسز کیلئے50ہزار روپے مالی مددبھی کی۔