چودھری پرویزالٰہی کی کیمرہ مین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کیمرہ مین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے نومنتخب عہدیداروں عمران مغل صدر، ساجد علی نائب صدر اور رضوان بٹ جنرل سیکرٹری کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے تہنیتی پیغام میں اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے ارکان کی فلاح و بہبود کے علاوہ عوام کو حقائق سے باخبر رکھنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔