چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کا سابق ناظم یوسی گلیانہ چوہدری سجاد اکبر کے ہمراہ یونین کونسل گلیانہ کا دورہ

کوٹلہ (ارب علی خان)چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کا سابق ناظم یوسی گلیانہ چوہدری سجاد اکبر کے ہمراہ یونین کونسل گلیانہ کا دورہ ۔گلیانہ ،چیچیاں اور ڈھل گجراں کی سرکردہ برادیوں کا ن لیگی امیدوار کی حمایت کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نے ضمنی انتخابات حلقہ NA107کے سلسلے میں یونین کونسل گلیانہ کا کامیاب دورہ کیا موضع گلیانہ میں قریشی برادری کے سربراہ طارق قریشی سمیت گلیانہ کے سرکردی افراد نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا۔

موضع چیچیاں میں چوہدری شمریز عرف شیرا سمیت اہم شخصیات نے ن لیگی امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ، موضع ڈھل گجراں میں چوہدری انور سیمت ڈھل گجراں کے سرکردہ افراد نے کوٹلہ برادران کی قیادت میں ملک حنیف اعوان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کا عزم کیا ۔اس موقع پر چوہدری سجاد اکبر سابق ناظم یونین کونسل گلیانہ،ڈاکٹر ارشاد بنیاں،حماد بٹ گجرات،ملک خلیل شیر گجرات،ملک وقار عرف قاری صبور،قاضی نعمان بزرگوال سمیت معززین کی کثیر تعداد انکے ہمراہ تھی۔