چوہدری عابد رضا اور ملک محمد حنیف اعوان کا راضی نامہ

 

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

ملک حنیف اعوان نے بھی اپنی انتخابی مہم باقاعدہ شروع کرتو دی ہے ۔اور ان دنوں کئی معرکے سر کئے ہیں ۔یونین کونسل ٹھوٹھہ رائے بہادر ۔یونین کونسل ملکہ ۔یونین کونسل گلیانہ۔یونین کونسل بھگوال اور گرد و نواح میں بسنے والے اعوانان نے بھی ملک محمد حنیف اعوان کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔لیکن چوہدری رحمن نصیر مرالہ بھی کسی سے کم نہیں رہے ۔وہ بھی اپنی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں ،اور دن رات محنت کر کے ووٹ حاصل کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہیں ۔یہاں یہ بھی واضع کرتا چلوں ۔کہ پی ایم ایل این کے چوہدری عابد رضا بھی ملک محمد حنیف پالسیوں سے نالاں تھے ۔ ملک محمد حنیف اعوان نے چوہدری عابد رضا کو اپنے ساتھ ملالیا ہے ۔ اور ان کی بھر پور حمایت حاصل کر لی ہے۔اب یہ الیکشن جیتنا ملک محمد حنیف اعوان کے لئے مشکل نہیںہو گا ۔اس کو شش سے اب ملک محمد حنیف اعوان کو کھاریاں سے لے کر گوٹریالہ اور بٹر تک ووٹ ڈلنے میں حائل رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں ۔اب ضمنی الیکشن میں ملک محمد حنیف اعوان کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔اب کل میاں حمزہ شہباز شریف بھی کوٹلہ ارب علی خاں میں چوہدری عابد رضا کے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر خطاب کرنے جا رہے ہیں۔

سردار ذوالفقار کھوسہ نے چوہدری عابد رضا اور ملک محمد حنیف اعوان کے درمیان اختلافات ختم کروا دئیے ہیں ۔جن کے اثرات مثبت پڑیں گے ۔ملک محمد حنیف اعوان کو اب عوام کی پہچان کر نی ہو گی ۔کہ کون پارٹی کے لئے مخلص ہیں اور کون کون پارٹی کا نام استعمال کر کے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ۔اور جو لوگ ملک حنیف اعوان کا نام استعمال کر کے لوگوں کی زمینوں پر ناجائز قبضے کرواتے تھے ۔ان کا محاسبہ کرنا بھی ملک حنیف اعوان کا کام ہے۔ ملک حنیف اعوان اور چوہدری عابد رضا کوٹلہ اب مشترکہ طور پر حلقہ کی انتخابی مہم مل کر چلائیں گے ۔اس سے قبل بھی حلقہ این اے 107میں پی ایم ایل کے لیڈران ووٹ مانگ رہے تھے ،لیکن ملک محمد حنیف اعوان کا عوام سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے بڑی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا تھا ،اب تو ہر جنازے میں بھی سیاسی لوگ جوق در جوق شرکت کر رہے ہیں ۔یہ صرف چند ماہ کے لئے ہو گا ۔اس کے بعد ممبر اسمبلی آگے آگے ہوں گے اور سائلین پیچھے پیچھے ہو ں گے ۔لیکن کا م کسی کے بھی نہیں ہو ں گے ۔بلکہ سائلین پھر نا زیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے اپنے گھروں کو لوٹیں گے۔

ملک حنیف اعوان اور چوہدری رحمن نصیر مرالہ کی اعلی قیادت بھی حلقہ این اے 107 کے ضمنی انتخابات کو ون کرنے کیلئے لنگوٹ کس لئے ہیں ۔ ممکن ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان مسلم لیگ ق کی اعلی قیادت حلقہ این اے 107 کو ون کرنے کیلئے حلقہ میں ایم این ایز اور ایم پی اے حضرات اور سینٹرز بھی دورہ کریں ۔تاکہ اپنے اپنے ووٹرز کو ووٹ حاصل کرنے کے لئے راضی کیا جا سکے ۔ حلقہ این اے 107 کا الیکشن تو سترہ نومبر کو ہوگا ہی جیت کس کے مقدر میں آتی ہے وہ بھی پتہ چل جائے گا لیکن حلقہ این اے 107 سے کسی امیدوار کی ہار جیت سے پاکستان کی سیاسی اتار چڑھاو پرگہرے اثرات مرتب ہوں گے۔سیاسی حلقے حلقہ این اے 107کے ضمنی انتخابات کو میاں نواز شریف بمقابلہ آصف علی زرداری قرار دے رہے ہیں۔

تحریر : زاہد مصطفی اعوان