چوہدری عابد رضا کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حمایت میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا

کوٹلہ (ارباب علی خان) یونین کونسل آچھ کے مرکزی گاؤں ککرالی میں اہلیان ککرالی کی طرف سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حمایت میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا ۔جلسہ کے مہمان خصوصی سالار قافلہ چوہدری عابد رضا،ملک محمد حنیف اعوان،چوہدری عرفان الدین احمد ایم پی اے،چوہدری شبیر ککرالی،چوہدری مظہر فتح پور،چوہدری محسن لنگڑیال،ملک الیاس چوہڑ پور،چوپدری فراز گجرات،چوہدری امجد فاروق گجرات تھے۔

سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کا ککرالی پہنچنے پرآتش بازی کا زبردست مظاہرہ اورگھوڑا ڈانس پیش کیا گیا۔ منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور منچلوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ،مین روڈ سے جلسہ گاہ تک تمام معزز مہمانوں کو جلو س کی شکل میں لایا گیا ۔جلسہ کے منتظمین میں چوہدری محمد عباس سابقہ چیئرمین،ذوالفقار بٹ ککرالی،چوہدری نبیل خالق،چوہدری شہباز مرہانہ تھے۔