چوہدری عقیل شفقت نے وطن واپسی پر اپنے گاوں بدھو کالس کی ممتاز شخصیات کے اعزاز میں ظہرانہ دیا

گجرات (جی پی آئی)ناورے کی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری عقیل شفقت آف بدھو کالس نے وطن واپسی پر اپنے گائوں بدھو کالس کی ممتاز شخصیات کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا ، جس میں علاقہ کی ممتا ز شخصیات نے شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری عقیل شفقت آف بدھو کالس نے کہا کہ مغربی طاقتیں مسلمانوں کو تباہ و برباد کرنا چاہتی ہیں اور سازش کے تحت مسلمانوں میں فرقہ بندی قائم کی جا رہی ہے ، مذہبی تفرقہ بازی سے مسلمان ممالک کمزور ہو رہے ہیں ، ہمارا فرض ہے کہ ایک دوسرے کا ساتھ دیں ، ایک دوسرے کو نقصان نہ پہنچائیں ، صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں ، اپنے کلچر اور ثقافت کو فروغ دیں۔

اسی لیے میں نے وطن واپس آتے ہی اپنے گائوں کے تمام رہائشیوں کے اعزاز میں یہ تقریب منعقد کی ہے ، جس میں کسی قسم کی سیاسی ، مذہبی وابستگی کا خیال نہیں کیا گیا ، کیونکہ سب لوگ برابر ہیں ، یورپی ممالک ، پاکستان کی ثقافت کو تباہ کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں اور ہم لوگ یورپ میں رہتے ہوئے بھی اپنی ثقافت کو پروان چڑھا رہے ہیں ، چوہدری عقیل شفقت آف بدھو کالس نے کہا کہ میں اپنے تمام بزرگوں ، بھائیوں اور دوستوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ میرے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور میری دعوت پر انہوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔