چوہدری عنصر علی کے والد محترم کی سالانہ برسی عقید ت و احترام کے ساتھ منائی

گجرات : (جی پی آئی) چوہدری عنصر علی کے والد محترم کی سالانہ برسی عقید ت و احترام کے ساتھ منائی ، اس موقع پر محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صدارت صاحبزادہ رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف ومہمدہ شریف نے کی جبکہ خصوصی خطاب علامہ مظہر حسین قادری نے کیا۔

اس موقع پر ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں چوہدری محمد اعظم ، چوہدری محمد منور ، شیخ عرفان پرویز ، عامر جاوید ، سرور گجر ، قاری بابر ، و دیگر شامل تھے ، صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے خصوصی دعا کروائی۔