چوہدری لیاقت علی بھدر اور چوہدری انور عمووانہ کی قیادت میں چوہدری عابد رضا کو مبارکباد دینے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پہنچ گئے

ملکہ(زاہد مصطفی اعوان )سابق ممبرپنجاب اسمبلی چوہدری لیاقت علی بھدر اور سابق ممبر ضلعی اسمبلی چوہدری انور عمووانہ کی قیادت میں سینکڑوں افراد سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کو مبارکباد دینے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پہنچ گئے اور اس تاریخی کامیابی پر سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کو مبارکباد دی اس موقع پر آتش بازی اور گھوڑا ڈانس کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔

اس موقع پر چوہدری ناظم جاوید،سید مبشر شاہ،حاجی عبدالعزیز عمووانہ،چوہدری محمد عارف اسڑ،محمد وارث ، چوہدری مظہر اقبال،چوہدری بشارت پلاہگراں،چوہدری لیاقت علی سلہ،حاجی محمد حسین ،حاجی منظور حسین اسڑ،چوہدری محمد یوسف سلہ،ملک خادم حسین سلہ،لالہ نذر حسین سلہ اور صوبیدار محمد اصغر اسڑ سمیت معززین کی کثیر تعداد انکے ہمراہ تھی۔

Chaudhry Abid Raza Congratulate

Chaudhry Abid Raza Congratulate