چوہدری محمد ادریس بکنگ کلرک ریلوے اسٹیشن کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا

گجرات (جی پی آئی) گزشتہ روز چوہدری محمد ادریس بکنگ کلرک ریلوے اسٹیشن کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں الوداعی پارٹی کا انعقاد ریلوے اسٹیشن کے نزد ریلوے کالونی میں کیا گیا ، جس میں ریلوے افسران اور معزز شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے الوداعی پارٹی کی رونق کو دوبالا کر دیا ، اس الوداعی پارٹی میں آڈٹ افسر آفتاب حیدر نے خصوصی شرکت کی ، اور ادریس کی خدمت کو سراہا ، اس کے علاوہ اسٹیشن ماسٹر چوہدری عنصر علی نے بھی ان کی خدمات کو سراہا ، ریلوے اسٹاف میں چوہدری محمد عنصر ہیڈ ٹی سی آر اور پارسل چیف ملک شفقت رسول نے بھی ان کی خدمات کو سراہا کہ دوران سروس انہوں نے نہایت خوش اسلوبی سے اپنے فرائض سرانجام دئیے۔

مذید صدر انجمن تاجران ریلوے روڈ بھی ان کی خدمات کو سراہا ، اس دوران بکنگ کلرک محمد فاروق نے ان کی خدمات کو انتہائی جذباتی اور والہانہ انداز میں سہرایا کہ ان کے زیر سایہ ہم نے بہت اچھا پرفارم کیا اور خدمات کو احسن طریقے سے سرانجام دیا ، تقریب کے اختتام پر تمام دوست و احباب کی کھانے ، مٹھائی اور چائے سے تواضع کی گئی جو کہ ریلوے اسٹاف کی طرف سے کی گئی ، پارٹی میں آڈٹ آفیسر آفتاب حیدر ، اسٹیشن ماسٹر غضنفر علی ، ہیڈ ٹی سی آر چوہدری محمد عنصر ،چیف پارسل آفس ملک شفقت رسول ، نائب اسٹیشن ماسٹر محمد عمر ، ASMاحسان اللہ ، بکنگ کلر محمد فاروق ، بکنگ کلر ک غلام حسین، صدر انجمن تاجران ملک سرفراز ، فیصل نظامی ، مہر ساجد ، حافظ حسنین و دیگر موجود تھے ، آخر میں تمام اہلیان معززین کا شکریہ ادا کیا گیا کہ ان کی تشریف آوری سے الوداعی پارٹی کی رونق دوبالا ہو گئی۔