سعید احمد ظفر نے امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکڑ سید احسان اللہ شاہ سے ملاقات کی

گجرات (جی پی آئی)انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر سعید احمد ظفر نے امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکڑ سید احسان اللہ شاہ سے ملاقات کی۔ان کے ہمراہ انجمن طلبہ اسلام کے دیگر رہنما اور جماعت اسلامی لالہ موسیٰ کی مقامی قیادت چوہدری عرفان احمد صفی ،عبدالستار انصاری ،عبدالعزیز گورسی اور دیگر رہنما بھی تھے۔دونوں رہنمائوں کے درمیان وطنِ عزیز کو در پیش چیلنجز اور تیزی کے ساتھ بگڑتی ہوئی صورتحال لادینیت،لاقانونیت،بے مقصدییت اور بڑھتی ہوئی بے راہ روی کے مو ضوعات زیرِ بحث آئے۔

انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر سعید احمد ظفر نے کہا کہ ہم امن ،محبت او ر اخوت کا پیغام لے کر آئے ہیں۔انہوں نے ڈاکڑ سید احسان اللہ شاہ کا ڈاکڑ ندیم احمد پر قاتلانہ حملے میں جرات مندانہ موقف اختیار کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ڈاکڑ سید احسان اللہ نے سعید احمد ظفر او ر ان کے ساتھیوں کے عبداللہ ہسپتال آمد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔اور کہا کہ اللہ کے دین کے لیے اور نظامِ مصطفی کی سر بلندی کے لیے آپس میں گہرا رابطہ رہنا چاہیے اور یہی تعلق اور محبت ہمارا قیمتی سرمایہ اور اثاثہ ہے۔