چہلم امام حسین کے سلسلہ میں نعت خواں محمد ظہیر چشتی کی رہائش گاہ پر محفل کا نعقاد کیا گیا

گوجرخان(جی پی آئی)شہزادۂ کونین، شہید اعظم حضرت امام حسین کے چہلم کے سلسلہ میں معروف نعت خواں محمد ظہیر چشتی کی رہائش گاہ پر محفل ذکر حسین منعقد ہوئی۔بزم چشتیہ انٹر نیشنل کے سرپرست اعلیٰ پیر عتیق احمد چشتی نے اپنی خصوصی گفتگو میں کہا کہ غم حسین میں آنسو بہانا رسول کریم کی سنت ہے۔

اہل ایمان کے لئے اپنی خوشیوں اور غموں سے زیادہ خانوادۂ رسول کی خوشیاں اور غم اہمیت رکھتے ہیں۔اس موقع پر ثناء خواں حضرات صاحبزادہ نصیر احمد چشتی،محمد ظہیر چشتی(میزبان محفل)،فرید احمد چشتی اور حافظ آصف علی نے ہدیۂ عقیدت پیش کیا۔

علامہ سید اخلاق حسین کاظمی اور علامہ محمد یونس قریشی نے خصوصی شرکت کی۔محفل کے اختتام پر پیر عتیق احمد چشتی نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔