وزیرآباد کی حبریں 2013.01.15

غیر ملکی طاقتیں پاکستان کی سالمیت اور استحکام کو نقصان پہنچانے میں مصروف کا ر ہیں:صائم کرنالی
وزیرآباد(جی پی آئی) غیر ملکی طاقتیں پاکستان کی سالمیت اور استحکام کو نقصان پہنچانے میں مصروف کارہیں ۔سانحہ کوئٹہ بیرونی عناصر کی سازشوں کا نتیجہ ہے ۔جس میں کوئٹہ کے بے گناہ پرامن شہریوں کا قتل عام کیا گیا جب تک دھشت گردی پر قابو نہ پایا جائے گا ۔اس وقت ایسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے ۔ان خیالات اظہار تحریک پاکستان کے بزرگ کارکن علامہ صائم کرنا لی نے بزم صائم کے ماہانہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر محمد فاروق مغل،مبشربٹ ،طاہر قاسم ،وجاہت رضا ،سید نجف کا ظمی اور دیگر موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے اگر حالات کو کنٹرول نہ کیا گیا۔ تو بیرونی عنا صر اپنی سا زشوں میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ حالات کی سنگینی اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ حکمران کوئٹہ میں دھشت گردی کوقا بو کرنے کے لئے تمام تروسا ئل بروئے کا رلائیں ۔حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام میں انکے خلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے اور گو نر راج بلو چستا ن کء مسئلہ کا مستقل حل نہیں ۔بلوچستان کے مسئلے پر تما م پارٹیوں کی مشاورت سے مستقل بنیادو ں پر حل تلاش کرنا ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایم ایم اے کی بحا لی وقت کا اہم تقا ضہ اور قوم کی ضرورت ہے:پروفیسر عبدالستار حامد
وزیرآباد(جی پی آئی) ایم ایم اے کی بحا لی وقت کا اہم تقا ضہ اور قوم کی ضرورت ہے ۔ایم ایم اے کی بحا لی سے فرقہ وارانہ کشیدگی اور مذہبی منافرت میں کمی ہو گی اور دینی قوتوں کے اتحاد کا بھی اظہار ہو گا ۔ماضی میں دینی جماعتوں کے اس اتحاد نے مذہبی رواداری قائم کرنے اور مسئلکی تناز عات حل کرنے میں بڑا اہم کردار ادا کیا ۔ان خیالات کا اظہا رمرکزی جمیعت اہلحد یث پنجاب کے امیر پروفیسر عبد الستار حا مد نے اپنی جما عت کے کا رکنو ں سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے متھڈہ مجلس عمل میں شا مل تما م جما عتو ں کے قا ئدین سے خصو صی اپیل کی کہ وہ گرو ہی مفا دات سے با لا تر ہو کر عوام کی فلا ح و بہبو د اور تر قی کی خا طر ایک ہو جا ئیں ۔تو قو م انہیں ما یو س نہیں کر ے گی ۔انہو ں نے کہا کہ سا نحہ کو ئٹہ میں قیمتی جا نو ں کے ضیا ع پر انتہا ئی دکھ اور افسو س کا اظہا ر کر تے ہیں ۔بلو چستا ن میں گو رنر را ج کو خو ش آ ئند قرار دیا اور حا دثہ کے ذمہ دارو ں کو عبرت نا ک سزا دینے کا مطا لبہ کیا ۔اس مو قع پر مذ ہبی جمیعت اہلحد یث کے مقا می رہنما قا ری محمد اشرف کھر ل ،سید اعبد الستار شا ہ ،پرو فیسر حا مد الر حمن ،پرو فیسر نا ظم شہزاد،مو لا نا سیف اللہ خا لد ،قا ری محمد احمد ، مو لا نا محمد یعقو ب اور مو لا لا نا نو ید احمد محمد ی بھی مو جو د تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قا ضی حسین احمد کی وفا ت پر عا لم اسلا م ایک عظیم رہنما سے محرو م ہو گیا ہے :ملک علیم الدین
وزیر آباد(جی پی آئی) جما عت اسلا می وزیر آ باد کے بزرگ کا رکن اور قا ضی حسین احمد کے دیر ینہ سا تھی ملک علیم الدین آ ف قدرت آ باد اور ملک محمد افضل غا زی نے کہا ہے کہ قا ضی حسین احمد کی وفا ت پر عا لم اسلا م ایک عظیم رہنما سے محرو م ہو گیا ہے ۔قا ضی حسین احمد نے ہمیشہ ملت اسلا میہ کے حقو ق کے لئے آ واز بلند کی اور دنیا بھر کی اسلا می جہا دی تنظیمو ں کی سر پرستی کی ۔انہو ں نے کہا کہ ان کا سب سے بڑا کا ر نا مہ ملی یکجہتی کو نسل کا قیا م تھا ۔جس میں تما م مکا تب فکر کا یکجا کیا اور یہ صد قہ جا ریہ ہے ۔انہو ں نے انکی وفا ت پر گہرے سد مہ کا اظہا ر کر تے ہو ئے بلند در جا ت کی دعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پار ٹی حلقہ پی پی 104کے صدر محمد اکرم بیر پہلوان اپنی فیملی کے ہمرا ہ عمر ہ کی ادا ئیگی کے لئے روانہ ہو گئے
وزیرآباد(جی پی آئی) پیپلزپارٹی حلقہ پی پی 104کے صدر محمد اکرم بیر پہلوان اپنی فیملی کے ہمرا ہ عمر ہ کی ادا ئیگی کے لئے روانہ ہو گئے ۔انہو ں نے کہا کہ وہ ذو ا لفقا ر علی بھٹو ،محتر مہ بے نظیر بھٹو و دیگر شہدا ء قا ضی حسین احمد ،پرو فیسر غفور احمد اور ملکی سا لمیت کے لئے خصو صی دعا کر ئیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ یہ سعا دت میرے اور میرے خا ندان کے لئے اللہ تعا لیٰ کا خصو صی احسا ن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصا ف کا راستہ رو کنے کے لئے سا زش کی جا رہی ہے : عدنان سرور چیمہ

وزیرآباد (جی پی آئی) جیت کر علاقہ کی تقدیر بدل دوں گا۔ حلقہ انتخاب کی تما م محرو میو ں کے ذمہ دار مسا ئل سے لا تعلق حکمرا ن اور انکے حواری ہیں ۔ان خیالات کا اظہا ر تحریک انصاف کے رہنما اور امیدوار قو می اسمبلی انجینئر عد نا ن سرور چیمہ نے علی پو ر ،سید نگر ،سا رو کی ،پیر کو ٹ سمیت مختلف یو نین کو نسلو ں کے عما ئدین سے ملا قا ت کے مو قع پر کیا ۔اس مو قع پر شفقت رضا بھنڈر ،چو ہدری محمد سرور چیمہ ،چو ہدری بشا رت چیمہ اور طا رق علی قر یشی سمیت دیگر بھی مو جو د تھے ۔انہو ں نے کہا کہ تحریک انصا ف کا راستہ رو کنے کے لئے سا زش کی جا رہی ہے لیکن عوام کی مدد سے ہر سا زش نا کا م بنا دیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ ہما را شا ندار ما ضی گوا ہ ہے کہ سا بق ارکا ن اسمبلی میجر (ر) غلا م حیدر چیمہ اور سا بق وزیر دفا ع کر نل (ر) غلا م سرور چیمہ نے ہمیشہ علا قہ کی فلا ح وبہبو د ،تعمیر و تر قی اور بے روز گا ری کے خا تمہ کو اپنی سیا سی تر جیحا ت میں مقد م رکھا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ قا ئد تحریک عمران خا ن کی قیا دت میں کا میا ب ہو کر تما م مسا ئل اور بحرا نو ں کو حل کر یں گے ۔اس مو قع پر سینکڑو ں معزز ین علا قہ نے انجینئر عد نا ن سر ور چیمہ کو اپنی مکمل حما ئت کا یقین دلا یا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشف فائونڈیشن کے زیر اہتمام وزیرآباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا
وزیرآباد(جی پی آئی)معاشرے کی ترقی کیلئے خواتین کی تعلیم کی طرف مناسب توجہ دی جائے، مرد وزن کے مساوی کردار کے بغیر معاشرہ ترقی کی جانب گامزن نہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کا اظہار کشف فائونڈیشن کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں منعقدہ تقریب سے محمد امتیاز اور بہاولنگر سے آئے ہوئے جاگ انٹرایکٹو ریسورس سینٹر کے اداکاروں محمد طیب،ظفر،سیف ،شمائلہ اورفریحہ نے تھیٹر پرفارمنس کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرہ میں دو طرح کی غربت پائی جاتی ہے جس میں مالی اور ذہنی غربت شامل ہے مالی غربت کو تو معاشی صورتحال کی بہتری سے دور کیا جا سکتا ہے مگر ذہنی غربت کی دوری کیلئے معاشرہ کے افراد کا پڑھا لکھا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بیٹے اور بیٹیوں کی تعلیم میں فرق روا نہیں رکھنا چاہیئے ایک مرد کی تعلیم ایک فرد کی تعلیم جبکہ ایک عورت کی تعلیم پورے کنبہ کی تعلیم کے مترادف ہے۔ معاشرے کے تمام افراد کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا چاہیئے جبکہ عورتوں کو کمتر سمجھنے والی سوچ کی تبدیلی کے بغیر ہم ترقی کی ڈگر پر نہیں چل سکتے۔ محمد امتیازنے بتایا کہ ان کی تنظیم عام آدمی کو قرضے کی سہولت اور تربیت فراہم کر کے روزگار کے قابل بنا رہی ہے تنظیم نے 18سال قبل خواتین کی ترقی کیلئے اقدامات شروع کئے ابتداء میں پانچ خواتین کوچھوٹی سطح پرآسان قرضہ کے ذریعے اس سے مستفید کیا جبکہ آج اٹھارہ سال بعد ان کے پروگرام سے 12لاکھ خواتین استفادہ حاصل کر چکی ہیں ۔اس موقعہ پر مینجر کشف فائونڈیشن ہاجرہ شاہ، وسیم افضل چیمہ، سیماب منظور، بلال احمد لودھی، امتیاز،نازیہ امانت،صائمہ سحر کے علاوہ سنیئر نائب صدر پریس کلب وزیرآباد محمود احمد خان لودھی، جنرل سیکرٹری سید شہباز بخاری، چیئرمین الیکٹرانک میڈیانثار احمد،بابا طارق، عقیل احمد خان لودھی کے علاوہ مرد وخواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔