چیس چیمپئن شپ: محمد شفیق نے امجد حفیظ کو شکست دے دی

chees championship

chees championship

پنجاب : (جیو ڈیسک) چیس چیمپئن شپ میں محمد شفیق نے قومی چیمپئن امجد حفیظ کو شکست دے دی۔

پنجاب چیس چیمپئن شپ میں اکسٹھ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ کے دوسرے روز لاہور کے محمد شفیق نے نیشنل چیمپئن امجد حفیظ کو اپ سیٹ شکست دے دی۔ دیگر مقابلوں میں ڈاکٹر طاہر انیس، ہارون احمد، فیروز عالم اور راشد پرویز نے تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کر لی۔ چیمپئن شپ اتوار تک جاری رہے گی۔