چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کورنگی کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا

 Mohammad Sami Khan visited

Mohammad Sami Khan visited

کراچی :ایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کورنگی کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور امام بارگاہ کے منتظمین سے امن وامان اور بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے ملاقات کیں انہوں نے مزید کہا کہ کہ ٹائون میں عاشورہ محرم کے حوالہ سے جاری کاموں میں باہمی مشاورت کا خصوصی خیال رکھیں مساجد ،امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزرگاہوں پرصفائی ستھرائی اورروشنی کی فراہمی کو یقینی بنائیںمنتظمین کی جانب سے موصولہ شکایات کا فوری ازالہ کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن انتظامیہ افسران کے ہمراہ مختلف امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی ،سڑکوں و گلیوں کی مرمت اور اسٹریٹ لائیٹس کی تنصیب کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اٹائون آفیسر انفرا طارق مغل ڈپٹی ٹائون آفیسر بی اینڈ آر اختر خان خٹک، ڈپٹی ٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی اور دیگر افسران بھی موجود تھے انہوں نے مذید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باہمی مشاورت اورمنصوبہ بندی سے ہی ٹائون کی ترقی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے ٹاؤن کو صاف ستھرا اور روشن بنانے کیلئے ہم سب کو ایک ہو کر کام کرنا ہوگا جبکہ موقع پر موجود افسران نے چیف آفیسر کو عاشورہ محرم کے دوران ٹائون کی تمام یونین کونسلوں میں موجود مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف خصوصا جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی کے علاوہ استر کاری اور رورشنی کے حوالے سے کیئے جانے والے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی چیف آفیسر/ ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے صفائی ستھرائی اوردیگر تعمیراتی کاموں میں مصروف عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی اور بہتر بنائیں مجالس اور جلوس کی گزرگاہوں پر موجود باقی ماندہ کاموں کو جلد از جلد مکمل کر کے موصول ہونے والی دیگر شکایت کے خاتمہ کو ممکن بنائیں۔

ہر اس مقام پر سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے منتظمین سے مشاورت اور ان سے موصول ہونے وا لی شکایات کے خاتمہ کیلئے بھرپور انداز میں کاروائی کریں۔