چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کیخلاف کوئی ثبوت نہیں،ملک ریاض

malik riaz

malik riaz

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) ملک ریاض نے کہا ہے کہچیف جسٹس افتخار محمد چودھری کیخلاف کوئی ثبوت نہیں، چیف جسٹس کرپشن کا مقابلہ کرنیوالے واحد شخص ہیں۔ ملک ریاض نے ایڈیٹر انوسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی سے گفتگو میں کہا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری ملک کیلئے بڑی امید ہیں۔ ملک ریاض کا کہنا تھا کہ ارسلان افتخارکیخلاف ثبوت سے مطمئن ہوں۔

ارسلان کو پیسے دیکر بحریہ ٹاون کے مقدمات طے کرناچاہتاتھا۔ارسلان کی بڑھتی ہوئی بلیک میلنگ کی وجہ سے ثبوت سامنے لانے پرمجبور ہوا۔ایک سوا ل پر کہ چیف جسٹس کومعلوم تھا کہ ان کا بیٹا بحریہ ٹاون سے پیسے لے رہا ہے تو ملک ریاض نے جواب دیا کہ میں نہیں سمجھتا ۔کیا چیف جسٹس کے اہلخانہ کوعلم تھاکہ وہ بحریہ ٹاون کے پیسوں سے برطانیہ جارہے ہیں تو ملک ریاض نے جواب دیا شاید انھیں معلوم ہے۔ملک ریاض نے کہا کہ اس اقدام کے پیچھے سویلین یا ملٹری بیورو کریسی کا ہاتھ نہیں۔دوسروں کے مفادات کیلئے ان کے ہاتھوں میں کھیلنانہیں چاہتا۔ برطانوی میڈیا میں بریک کرنے کیلئے برطانوی صحافی سے تحریری معاہدہ کیا تھا۔اعتزاز احسن چاہتے تھے کہ برطانوی میڈیا میں یہ اسٹوری بریک نہ کی جائے۔