کورنگی زون میں ہفتہ ماحولیات کے سلسلے میں شجر کاری مہم کا آغاز

Shajar Kari Mohim

Shajar Kari Mohim

کراچی:(پریس ریلیز) صوبائی وزیر ماحولیات و متبادل توانائی شیخ محمد افضل نے ہفتہ ماحولیات کے حوالے سے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ، فوکل پرسن کورنگی زون طارق مغل ، فوکل پرسن لانڈہی زون پریم چند اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے موجود عوام میں پودے بھی تقسیم کئے کورنگی زون میں 20000 نئے پودے مختلف مقامات پر بھی لگائے جائیں گے اس موقع پر صوبائی وزیر ماحولیات و متبادل توانائی شیخ محمد افضل نے کہا کہ شجر کاری مہم کے ذریعے جہاں ایک طرف لوگوں کو ان درختوں کا سایہ ملے گا وہاں دوسری طرف ماحولیاتی آلودگی سے پاک معاشرے کے قیام میں مدد ملے گی سبز وشاداب آبادیاں نگاہ کو اچھی لگتی ہیں اور خوشگوار ماحول پیدا کرتی ہیں انہوںنے مزید کہا کہ سر سبز و شاداب ماحول ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں مثبت کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کا بھی ضامن ہے انہوں نے مزید کہا کہ شجر کاری مہم کا آغاز ایک خوش آئند اقدام ہے شجر کاری خصوصی توجہ آلودگی پر قابو پانے کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت کا آغاز ہے جس سے لوگوںمیں پودے لگانے اور اپنے کورنگی کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیںشہر کو سرسبزوشاداب بنانے کی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے اس میں اپنا حصہ شامل کریں اور اپنی آنے والی نسلوں کو پر فضا ماحول فراہم کریں ۔