چیمپیئنز لیگ، سیالکوٹ اسٹالینز کی شرکت کی توثیق کردی گئی

Sialkot Stallions

Sialkot Stallions

سیالکوٹ : (جیو ڈیسک) چیمپیئنز لیگ کی گورننگ باڈی نے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن سیالکوٹ اسٹالینز کی شرکت کی توثیق کردی ہے۔ چنئی میں گورننگ باڈی کے اجلاس میں بھارتی کرکٹ کے اس فیصلے کی توثیق کردی گئی ہے جسمیں سیالکوٹ اسٹالینز کو شامل کرنے کیلئے اجازت دی گئی تھی۔

چیمپیئنز لیگ اس سال تیرہ اکتوبر سے بھارت میں منعقد ہوگی جسمیں آئی پی ایل کی تین بہترین ٹیمیں اور دیگر ممالک کی ٹی ٹوئنٹی چیمپیئنز حصہ لیتی ہیں۔