فرنچ اوپن، آزرینکا، دفاعی چیمپیئن لی نا اور فیڈرر کامیاب

fedrrer lee

fedrrer lee

فرانس: (جیو ڈیسک) سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ایک وکٹوریہ آزارینکا، دفاعی چیمپیئن لی نا دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ مینز سنگلز میں راجر فیڈرر نے دلچسپ مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔

ویمنز سنگلز میں عالمی نمبر ایک بیلاروس کی وکٹوریا آزرینکا نے اطالوی حریف البرٹا برینٹی کو دو ایک سے زیر کیا۔ پہلا سیٹ کا فیصلہ ٹائی بریکر پر اطالوی کھلاڑی کے نام رہا، آزرینکا نے کم بیک کرتے ہوئے بقیہ دو سیٹ چھ چار اور چھ دو سے جیت کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

دفاعی چیمپیئن لی نا نے رومانیہ کی سورانا سرزٹی کو باآسانی شکست دی۔ لی نا کی کامیابی کا اسکور چھ دو اور چھ ایک رہا۔

مینز سنگلز میں سیڈ نمبر تین سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو جرمنی کے طوبیاس کمکے نے ٹف ٹائم دیا لیکن فیڈرر چھ دو ، پانچ سات اور چھ تین سے کامیاب رہ کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔